یورپی یونین(ای یو) نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہوئے خود کش حملوں میں ملوث ایک حملہ آور یوروپی پارلیمنٹ کا سابق ملازم تھا۔
یورپی یونین کے ترجمان نے کل یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ برسلز
حملے میں شامل 25 سالہ مشتبہ حملہ آور نجم لشراوی یوروپی پارلیمنٹ میں چھ سال پہلے سال 2009-10 میں مختصر مدت کے لئے صفائی ملازم کے طور پر کام کر چکا تھا۔
وہ یورپی پارلیمنٹ کے لئے ٹھیکہ حاصل کرنے والی صفائی کی کمپنی کے لئے کام کرتا تھا۔